قومی انڈر 19سہ روزہ،سدرن پنجاب کی سندھ کیخلاف برتری

71

لاہور(جسارت نیوز)سدرن پنجاب اور سندھ کی انڈر 19 ٹمواں کے مابنے مریدکے کنٹری کلب میںجاری سہ روزہ میچوںمیں سدرن پنجاب نے دفاعی چمپئن سندھ کے خلاف دوسری اننگزمیں 43 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کی ابھی 9 وکٹںن باقی ہیں۔ میچ کے دوسرے روز خراب روشنی کے باعث صرف 48 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔عزیر ممتاز 30 اور محمد شہزاد 13 کے انفرادی اسکور سے میچ کے آخری روز سدرن پنجاب کی جانب سے ایک وکٹ کے نقصان پر 67 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ اس سے قبل سدرن پنجاب نے 18 اوورز مں 2 وکٹوں کے نقصان پر 78 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو فاسٹ بولر طاہر حسن اور اسپنر فصل8 اکرم نے میچ کے دوسرے روز قدرے بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ سندھ کی پوری ٹیم 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. طاہر حسن نے 5 جبکہ فصلک اکرم نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 56.1 اوورز میں 183 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔دوسری جانب جڑواں شہروں مں آج ہونے والی بارش کی وجہ سے دونوں میچوں میںدن کے لیے مقررہ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔ خراب روشنی اور آؤٹ فلڈ گیلی ہونے کے باعث ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں ناردرن اور بلوچستان کے مابین جاری میچ کے پہلے روز صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا۔ناردرن نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا جو بعدازاں شروع ہی نہ ہوسکا۔عبدالفصیح 40 اور مبصر خان 7 رنز سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔بلوچستان کے حکمت اللہ 2 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ادھر شالیمار گراؤنڈ اسلام میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان جاری میچ کے پہلے روز 51 اوورز کا کھیل ہوا، جہاں سنٹرل پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنالیے ہیں۔ پانچوں کھلاڑیوں کو کے پی کے اسپنر ذیشان احمد نے آؤٹ کیا۔پہلے روز سنٹرل پنجاب کے اوپنر شاو یز عرفان 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان محمد حریرہ 40 اور بلال منیر صفر کے انفرادی اسکور سے میچ کے دوسرے روز کا آغاز کریں گے۔