قومی ہاکی چیمپئن شپ نیوی نے پاکستان پولیس کو 7-1 سے ہرادیا

121

راولپنڈی ( جسارت نیوز)ماڑی پیڑولیم ہاکی اسٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تحت 66ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کے ساتویں روز بھی 5میچز کھیلے گئے ۔ ایونٹ کے ساتویں دن کے پہلے میچ میں ماڑی پیٹرولیم نے پورٹ قاسم کو 2-4 سے ہرادیا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کھیلا گیا جو پاکستان نیوی نے 1-7 سے جیت لیا ۔ایونٹ کا تیسرا میچ پاکستان ائر فورس اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جو 0-1 سے پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ ایونٹ کا چوتھا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جو 2-3 سے پنجاب نے جیت لیا۔ ایونٹ کا پانچواں میچ نیشنل بینک آف پاکستان اور سوئی سدرن کے مابین کھیلاگیا۔