کورونا کے باعث کاروبار بند نہیں کیا جائے گا‘ حماد اظہر

37

اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی حکومت نے کورونا وبا کے باعث معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے کاروبار بند نہیں کیا جائے گا،اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئی ہیں، مہنگائی موسمی ہے، جلد ختم ہوجائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ افراط زر کا تعلق مانیٹری پالیسی سے ہے، حکومت نے ٹیکس محصولات میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کورونا کی کے باعث معاشی سرگرمیوں میں ایس اوپیز پر عمل کرائیں گے۔