اراکین اسمبلی ریاستی کفالت کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں، شبر زیدی

51

اسلام آباد (صباح نیوز) سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے خاموشی توڑ دی اور اپنے کھلے خط میں اپنی ناکامی کی وجوہات بتادیں، شبر زیدی نے کہا ہے کہ ارب پتی اراکین اسمبلی ریاستی اسپانسر شپ کے ذریعے کرپشن کرتے ہیں، یہ اراکین اسمبلی ایسی ٹیکس پلاننگ کرتے ہیں جو وہ نہیں سمجھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ارب پتی اراکین قومی اسمبلی ان سے کم ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی اکنامکس دیگر معزز شخصیات کے مقابلے میں ناکام رہی، بطور چیئرمین ایف بی آر وہ اپنی ذمے داریاں نبھانے میں ناکام رہے ہیں۔ شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان میں تمام تر کرپشن ذاتی حیثیت میں کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیلنٹ بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک موجودہ حالات میں کبھی بہتر نہیں ہوسکتا۔