جمعہ خان صوفی کی کتاب ’’فریبِ ناتمام‘‘ کے چوتھے ایڈیشن کی تقریبِ رونمائی

123

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) افغان امور کے تجزیہ نگار جمعہ خان صوفی کی کتاب ’’فریبِ ناتمام‘‘ کے چوتھے ایڈیشن کی تقریبِ رونمائی انسٹیٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز آئی پی ایس میں ہوئی جس میں افغان امور کے ماہرین، اسکالرز اور طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کتاب میں مصنّف نے اپنی یاد داشتوں پہ مشتمل وہ واقعات لکھے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ کابل دہلی کی مدد سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی درپردہ عالمی سازشوں کا حصہ رہا ہے۔ کتاب میں جی ایم سید، ولی خان، اجمل خٹک اور دیگر قوم پرستوں کے افغانستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ تقریب کی صدارت ایکزیکٹو پریزیڈنٹ آئی پی ایس خالد رحمن نے کی۔