پاکستان بالکل محفوظ ہے، بھارتی عزائم ناکام بنا دیے، مشیر قومی سلامتی

88

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کے مشیرقومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان بالکل محفوظ ہے، بھارت دہشت گردی کرنا چاہتا تھا ہمارے اداروں نے بھارتی ناپاک عزائم ناکام بنائے، ہمیں اپنے اداروں کو لازمی کریڈٹ دینا چاہیے، سیاسی جماعتوں سے درخواست ہے کہ بھارت کو فائدہ نہ اٹھانے دیں، قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ ہفتے کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت دہشت گردوں کی سرپرستی کرتا ہے، ایسے واضح ثبوت دیدیے ہیں کہ کوئی شک ہی نہیں رہتا، اب کوئی اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ ہم خاموش بیٹھے رہیں گے اور اس غلط فہمی میں بھی نہ رہے کہ ہم جواب نہیں دے سکتے۔