تحقیق: رات گئے کھانے پینے سے وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے

255

دنیا میں ہونے والی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ رات گئے کھانے پینے کی عادت سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا ہے جبکہ ہوئی نئی تحقیق نے ماضی کی تمام تحقیقی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا ہے۔

تحقیق  کے مطابق اس سے قبل ماہرین انسانوں کو متنبہ کرتے چلے آئے ہیں کہ رات کے وقت کھانے سے موٹاپے میں اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی بڑھتا ہےلیکن امریکا میں ہونے والی نئی تحقیق نے ماضی کی تمام تحقیقی رپورٹس کو بھی مسترد کردیا جبکہ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ رات گئے کھانے سے جسم پر کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کھانے کی اشیا میں کیلوریز کی مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہوگا ہے اور زیادہ کیلوریز سے وزن پر اثرات مرتب ہوتے یا ہوسکتے ہیں۔

طبی تحقیق کے لیے زیادہ جسمانی وزن والے 41 افراد کو شامل کیا گیا اور اس دوران ان کا مشاہدہ 12 ہفتوں تک ہوا اور ان  2 حصوں میں تقسیم گروہ کے تمام افراد کو ایک جیسا صحت بخش کھانا اس تحقیق کے دوران فراہم کیا گیا۔

اس تحقیق سے دریافت ہوا کہ جسم پر موٹاپا یکساں کیلوریز نہ ہونے سے آتا ہے اور محققین کا کہنا تھاکہ ہمیں خیال تھا جلدی کھانا کھانے والے افراد کا جسمانی وزن زیادہ کم ہوگا لیکن دونوں گروپس میں کوئی فرق سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے تحقیق کے بعد ماہرین نے کہا کہ رات گئے کھانا صحت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے  جبکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے وقت سے زیادہ اہم یہ ہے کہ غذا کیا کھا رہے ہیں۔