پی ڈی ایم جتنے جلسے کرلے، دباؤ میں نہیں آئینگے، پرویز خٹک

73

نوشہرہ (آئی این پی ) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے جلوس کرلے حکومت دبائو میں نہیں آئے گی، پی ڈی ایم کا بیانیہ پوری قوم پر واضح ہو چکا ہے۔ اتوار کو حکیم آباد لیبر ہال میں مزدورں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے بیانیے میں اختلاف پیدا ہو چکا ہے، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے نواز شریف کا بیانیہ خود مسترد کر دیا ہے۔ وزیراعظم کرپشن پر اپوزیشن سے کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔