کورونا سے مزید32افراد جاں بحق‘ فعال کیسز کی شرح میں اضافہ

49

اسلام آباد (آن لائن) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید32 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 141 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا کے2 ہزار 443 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کل تعداد 3 لاکھ 56 ہزار904 تک پہنچ گئی ہے۔کورونا کے 3 لاکھ 23 ہزار225 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور 26 ہزار538 زیرعلاج ہیں۔ سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار738 اور پنجاب میں ایک لاکھ 9 ہزار 993 ہے۔ خیبر پختونخوا41 ہزار 990، اسلام آباد 23 ہزار994، بلوچستان16 ہزار 393، آزاد کشمیر 5 ہزار349 اور گلگت میں 4 ہزار47 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں2 ہزار471 اور سندھ میں 2 ہزار738 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 309، اسلام آباد 255، بلوچستان 156، گلگت بلتستان 93 اور آزاد کشمیر میں 119 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں811 مریض صحتیاب بھی ہوئے‘ فعال کیسز کی تعداد 26 ہزار 538 تک پہنچ گئی۔