بھارتی پولیس کے وادی کشمیر سمیت جموں اوردہلی میں 22مقامات پر چھاپے

123

سری نگر(اے پی پی)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس کی خفیہ ونگ سی آئی کے نے جنوبی کشمیرکے قصبے بجبہاڑہ میں کئی تاجروں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں کیں۔ کشمیر میڈیا سر وس کے مطابق جنوبی کشمیر میں بجبہاڑہ کے علاقے گوری ون زر پورہ میں اس اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولیس کی خفیہ ونگ سی آئی کے نے نام نہادٹیررفنڈنگ اورحوالہ لین دین کے سلسلے میں کئی تاجروں کے گھروں اور دفاتر پرچھاپے مارے اور تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لائیں۔تلاشی کارروائیوں کے دوران کئی افراد سے پوچھ گچھ بھی کی گئی اور دستاویزات اور بینک ڈرافٹس تحویل میں لیے گئے۔ سری نگر میںذرائع کے مطابق مزیدکئی تاجروں ،سرکاری ملازمین اورسیاست دانوں کے گھروں پربھی چھاپے پڑ سکتے ہیں۔دریںاثنا بھارتی ذارئع ابلاغ نے بتایا کہ پولیس کی خفیہ ونگ نے وادی کشمیرکے متعدد علاقوں سمیت جموں اور دہلی میں 22 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔