تعلیمی ادارے بند نہ کرنے کا فیصلہ

135

این سی او سی میں تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی ادارے فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اجلاس ہوا جس میں اسکولز فوری بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا.

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اجلاس میں یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بین الصوبائی اور این سی او سی کا اجلاس اگلے ہفتے دوبارہ ہوگا،

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی دوسری لہر: تعلیمی اداروں کی بندش کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

اعلامیے کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس اجلاس میں یونیورسٹیز اور کالجز بھی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ بین الصوبائی اور این سی او سی کا اجلاس اگلے ہفتے 23 نومبر کو دوبارہ ہوگا.

این سی سی کا اجلاس شام کو متوقع ہے جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا، قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے.

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ آج قومی رابطہ کمیٹی اجلاس میں مشاورت اورسفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی، موسم سرما کی تعطیلات اور اسکولز کی بندش سے متعلق حتمی فیصلہ 23 نومبر کو ہوگا.