ملک میں یومیہ کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت کتنی ہے؟

155

ملک میں کورونا کی ٹیسٹنگ  لیبارٹریز  میں ٹیسٹ کی شرح 15 روز بعد 75 فیصد تک جا پہنچی۔

وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو  ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی شرح 68 فیصد تک گئی تھی تاہم اب ٹیسٹنگ کی شرح 15 روز بعد 75 فیصد تک جا پہنچی۔

نجی اور سرکاری 122 لیبارٹریز  کی یومیہ ٹیسٹنگ صلاحیت 52193 ہے۔ملک کی نجی اور سرکاری 122 لیبارٹریز  میں 24 گھنٹوں میں 39268 ٹیسٹ کیے گئےجب کہ ملک کی 54 سرکاری لیبارٹریز کی یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 24960 ہے۔

یکم نومبر کو  ٹیسٹنگ لیبارٹریز میں ٹیسٹ کی شرح 68 فیصد تک گئی تھی تاہم اب ٹیسٹنگ کی شرح 15 روز بعد 75 فیصد تک جا پہنچی۔

کراچی سرکاری لیبارٹریز میں ٹیسٹنگ کی شرح 89 فیصد تک جاپہنچی۔اسی طرحملک کی 68 نجی لیبارٹریز کی یومیہ ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 23033 ہے۔