ٹرمپ کی ہٹلر سے تشبیہہ، اسرائیل کا سی این این سے معافی کا مطالبہ

193

سی این این رپورٹر کرسٹن امنپور کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر سے تشبیہہ دینے پر اسرائیل نے سی این این سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سی این این کی خاتون رپورٹر کرسٹن امنپور کے ٹرمپ کو نازی سے ملانے پر اسرائیلی عہدیداروں نے سی این این سے وضاحت طلب کی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ امور عمر یانکلویچ نے سی این این کے صدر جیفری زوکر کو خط بھیجا ہے جس میں زور دیا گیا ہے کہ ادارہ کرسٹن کا ٹرمپ اور ہٹلر کے ناقابل قبول موازنے پر فوراً اور معافی مانگے۔

دوسری جانب اٹلانٹا میں اسرائیل کے قونصل جنرل ، عنات سلطان نے بھی CNN کے نیوز اسٹینڈرڈز اور پریکٹس کے ایگزیکٹو نائب صدر رچرڈ ڈیوس کو بھی خط لکھا جس میں رپورٹر کی اس حرکت پر شدید مذمت کا اظہار کیا۔