امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین، پابندیاں مزید سخت

156

امریکا میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے پر مزید پابندیاں عائد کر دی گئیں۔احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

امریکا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ سے تجاوزکرگئی، صرف ایک ہفتے سےبھی کم وقت میں دس لاکھ کیسزکا اضافہ ہوا۔

واشنگٹن میں ایک ماہ کیلئے گھر کے اندر کسی بھی اجتماع پرپابندی لگادی گئی ہے جب کہ مشی گن میں اسکول،کالج کی کلاسز آن لائن اور 10سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ریاست مشی گن اور واشنگٹن میں کیسز بڑھنے پرنئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی کوریا میں مسلسل تیسرے روز200 سے زائد نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 435 اموات ہوئیں۔

دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 13 لاکھ24 ہزار457 ہوگئی۔دنیا بھرمیں کورونا سےصحت یاب افراد کی تعداد 3 کروڑ81 لاکھ38 ہزار519 ہو چکی ہے۔دنیا بھر میں کورونا کے متاثرین کی تعداد5 کروڑ48 لاکھ17 ہزار106 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں15 نومبر کو 29 ہزار 511 ٹیسٹ کیے گئے اور کوونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح  7.2فیصد رہی۔پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث 19 افراد انتقال کرگئے۔