سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیرملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاو کی روک تھام کیلئے سعودی حکومت نے سیاحتی ویزے پرغیر ملکیوں کی مملکت میں آمد پرپابندی عائد کردی ہے اوراس سلسلے میں سعودی ایوی ایشن کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سعودی عرب نے سیاحتی ویزے پرفوری پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد سیاحت کے لیے کوئی بھی سعودی عرب نہیں جاسکے گا جبکہ سعودی ایوی ایشن ’گاکا‘ نے پی ائی اے سمیت تمام ائیرلائینزکو ہدایات جاری کردیں۔
گاکا کے مطابق سیاحتی ویزے کے حامل غیرملکی سعودی عرب داخل نہیں ہوسکیں گے، سیاحتی ویزے کے حامل مسافروں پرپابندی کورونا وائرس کی شدت میں کمی تک رہے گی۔