الیکشن چوری ہونے کا الزام، بلاول کا نتائج ماننے سے انکار

182

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

گلگت بلتستان انتخابات میں 20حلقوں کے مکمل غیرسرکاری غیرحتمی نتائج سامنے آگئے جس کے مطابق 7نشستوں پر آزاد امیدوار اور 7نشستوں پرپی ٹی آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج میں 3نشستوں پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جب کہ مسلم لیگ ن 2نشستوں پر اور ایم ڈبلیوایم ایک نشست پر کامیاب ہوئی۔

ابتدائی نتائج پر چیئرمین پیپلزپارٹی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں میرا الیکشن چرایا گیا ہے،گلگت بلتستان کے عوام کے احتجاج میں ان کے ساتھ شریک ہوں گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے الیکشن میں کلین سوئپ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کلین سوئپ کا دعویٰ کیا تھا لیکن آزاد امیدواروں نے ٹف ٹائم دیتے ہوئے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔