اقوام متحدہ کا سعودی عرب سے قطر پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

277

اقوام متحدہ نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مصر کی جانب سے قطر پر عائد کی جانے والی پابندیوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اُسے جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندے الینا دوہان کی جانب سے دو روزہ قطر کے دورے کے بعد شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوحہ کے خلاف پڑوس عرب ممالک کی جانب سے عائد پابندیاں قطری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب، بحرین، اور مصر نے قطر میں رہنے والے لوگوں کے لئے آزادی اظہار رائے ، نقل و حرکت ، جائیداد تک رسائی ، تجارتی رکاوٹوں جیسی پابندیاں عائد کی ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

حکومتی مفاد کیلئے بنیادی انسانی حقوق کو براہ راست متاثر کرنے والے اقدامات کی اجازت کسی بھی ملک کو نہیں دی جاسکتی۔