پیپلز پارٹی کو دوٹوں کی دوبارہ گنتی کیمرے کے سامنے کرانیکی پیشکش

86

گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے امیدوار کو اعتراض ہے تو ری کاؤنٹنگ کیمرے کے سامنے کراتے ہیں ،
ان کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی گئی، اب یہ اعتراض کررہے ہیں۔ گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا شہباز خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے جمیل احمد کی درخواست پر ری کاؤنٹ ہوا ہے، بلاول جلسے میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے میرے دفتر آئیں، جو مسئلہ ہے یہاں بتائیں۔پی پی والے جتنی بار چاہیں گنتی کی اجازت دوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہنگاموں اور دھرنوں کی وجہ سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کی گنتی کا عمل رکا ہوا ہے جس کی وجہ سے نتائج میں تاخیر پیش آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی اے 21 کے پولنگ اسٹیشن سے بیلٹ باکس چوری ہونے کی اطلاع ملی ہے۔جس کے بعد وہاں ووٹنگ دوبارہ کروانے کا حکم دے دیا ہے۔