جڑواں شہروں میں بارش کے باعث قومی انڈر19 تھری ڈے ٹورنامنٹ کے میچز ڈرا

116

راولپنڈی(جسارت نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میںبارش کے باعث ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی اور شالیما ر گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے دونوں میچز تیسرے روز ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہوسکا۔دونوں میچوں میں دوسرے روز کا کھیل بھی شروع ہونے سے قبل ہی روک دیا گیا تھا۔اس سے قبل ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں ناردرن اور بلوچستان کے مابین کھیلے گئے میچ کے پہلے روز صرف 21 اوورز کا کھیل ہی ہوسکا تھا۔ناردرن نے بلوچستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنائے تھے کہ میچ خراب روشنی کے باعث روک دیا گیا جو بعدازاں شروع ہی نہیں ہوکا۔ادہر شالیمارگراؤنڈ اسلام میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے روز 51 اوورز کا کھیل ہوا تھا، جہاں سینٹرل پنجاب نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔
پانچوں کھلاڑیوں کو کے پی کے اسپنر ذیشان احمد نے آؤٹ کا ۔پہلے روز سینٹرل پنجاب کے اوپنر شاو یز عرفان 66 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے تھے۔