اوساکا ایل ای ڈی لائٹس ٹی ٹوئنٹی،کراچی اسٹرائکرز کامیاب

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایچ ایم اسپورٹس ، پیزا پیٹرول، مریم اینڈ ماما جوسزکے زیرِ اہتمام ایس او پیز کے مطابق اوساکا ایل ای ڈی لائٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن2 شروع ہوگیا۔ جس میں 7 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ کی بنیادپر ہونے والے ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں کراچی اسٹرائکرز نے فارما الیون کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ کراچی اسٹرائکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز کا ہدف دیا ۔ محمد حارث نے 34 رنزد اسکور کیے ، علی حسن نے 23 رنزد اسکور کیے، محمد ارسلان ملک نے 21 رنزد بنائے۔ فارما الیون کی طرف سے علی حیدر اور سعدنے 2;2 وکٹیں حاصل کیں۔ فارما الیون کی طرف سے شایان نے 40 رنز اسکور کیے، سید دائود31 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ کراچی اسٹرائکرز کی طرف سے انس پراچہ اور محمد حارث نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں فہیم اسپورٹس نے ینگ اسٹار کو ہرا دیا۔ ینگ اسٹار نے مقررہ 20 اوورز میں 166 رنزد 8 وکٹوں کے نقصان پر بنائے ، حمزہ عنایت نے 36 رنزد بنائے ، صہیب عثمانی نے 37 رنزد بنائے ۔ فہیم اسپورٹس کی طرف سے فراز احمد نے2 وکٹ حاصل کیں ، حسین رضا نے 2 وکٹ حاصل کیں۔ فہیم اسپورٹس نے 18.5 اوورز میں مقررہ ہدف پورا کرلیا۔ فراز احمد نے 35 رنز بنائے ، خرم الیاس نے 63 رنز بنائے اور یاور نے 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے فٹبال کلب کراچی کے صدر حمزہ فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا بے پناہ ٹیلینٹ موجود ہے۔گراس روٹ لیول پر تربیت سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ آرگنائزر مبشر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد پلیئرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ کرکٹ کی ترقی کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔