شہباز شریف کو گرفتار کرکے بلتستان کا الیکشن چرایا گیا، مریم اورنگزیب

80

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو گرفتار کرکے گلگت بلتستان کا الیکشن چرایا گیا، انہوں نے شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں اسپتال لانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور بے بس عمران خان کا بس صرف شہباز شریف کو تکلیف پہنچانے پہ چلتا ہے، کیونکہ حکومت چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو شدید کمر درد کے باوجود بکتر بند گاڑی میں اسپتال لایا گیا جس کی وجہ سے شہباز شریف کے کمر درد میں اضافہ ہوا ہے۔ کرپشن کے بعد غداری کا بیانیہ دفن ہونے کے بعد عمران خان شہباز شریف کی صحت پہ سیاست کر رہے ہیں، یہ عمران خان کی گھٹیا سوچ ہے جس کی وجہ سے شہباز شریف کے ساتھ ایسا ناروا سلوک برتا جا رہا ہے۔