ٹنڈوالٰہیار، کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہ ملنے پر کمشنر حیدرآباد کا نوٹس

50

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ٹنڈوسومرو کے گائوں مائو پٹیل میں کتے کے کاٹنے کی وجہ سے 12سالہ بہیمو کولہی کے انتقال پر کمشنر حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی بنادی ،ڈ پٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار رشید احمد زرداری، ڈ ی جی ہیلتھ کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا۔مذکورہ کمیٹی انکوائری کرکے ذمے داران کیخلاف کارروائی کرے گی۔ اس موقعے پر رابطہ کرنے پر ڈ پٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیاررشید احمد زرداری نے کہا کہ کمشنر حیدرآباد محمد عباس کتے کے کاٹنے کے بعد فوت ہونے والے لڑکے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہیں۔تفتیش کے دوران سنایا جائے کہ اسپتال میں سہولیات ہیں یا نہیں۔پاگل کتے کاٹنے کی ویکسین نہ ہونے کی صورت میں ہیلتھ کے ذمے داران کے خلاف کیس داخل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔انہوں مزید کہا کہ ضلعی کونسل کے عملداروں اور یوسی سیکرٹری کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔اس وقت تک تفتیش میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ کتے کے کاٹنے والے بچے کو مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے اسپتال بند تھا۔بچے کو حیدرآباد بھیجا گیا۔سول اسپتال ٹنڈوالٰہیار نہیں لایا گیا تھا۔انہوں کہا کہ مزید تفتیش جاری ہے اور ذمے داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔