لاڑکانہ، زرعی توسیع محکمہ سندھ کے فیلڈ اسسٹنٹ کے پروموشن نہ ملنے کیخلاف احتجاج

68

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) زرعی توسیع محکمہ سندھ کے فیلڈ اسسٹنٹ نے پروموشن نہ ملنے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محبت علی چانڈیو، غلام عباس جاگیرانی، لیاقت سولنگی، محبت ایوب گاد اور دیگر کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمیں دس سال کے بعد بھی پروموشن نہیں دیے گئے ہیں جبکہ ہم زرعی ایگریکلچرل یونیورسٹی ٹنڈو جام کے گریجویٹ بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایگریکلچرل آفیسرز کی 256 پوسٹیں ختم کرکے دوسرے من پسند افراد کو پروموشن دیے جارہے ہیں جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔ انہوں نے سیکرٹری ایگریکلچرل اور وزیر زراعت سے اپیل کرتے ہوئے زرعی پوسٹیں واپس کرکے انہیں پروموشن دینے کا مطالبہ کیا، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔