بھٹ شاہ ،تیزرفتارمسافر کوچ الٹنے سے 15 افراد زخمی

71

بھٹ شاہ (نمائندہ جسارت )مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی حادثے میں خواتین و بچوں سمیت 15 افراد شدید زخمی، فوری اطلاع پر مقامی اور موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر رورل ہیلتھ سینٹر بھٹ شاہ منتقل کیا گیا جبکہ ایک بچے سمیت 5 افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد ریفر کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مسافر کوچ ٹرالر کو کراس کرتے ہوے الٹی، مسافر کوچ حیدرآباد سے پشاور جا رہی تھی جبکہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔