صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کردی، بیوہ کو رقم دینے کا حکم

86

اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کی نمائندگی مسترد کردی، بیوہ کو منافع کے ساتھ انشورنس رقم دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر عارف علوی نے انشورنس کمپنی کے بیماری چھپانے کی بنیاد پر انشورنس کی رقم نہ دینے کے عذر کو مسترد کردتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے خلاف وفاقی محتسب کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ وفاقی محتسب نے انشورنس کمپنی کو شوہر کی وفات پر بیوہ کو انشورنس کلیم کی معقول رقم دینے کا فیصلہ دیا تھا۔ جس کے تحت انشورنس کمپنی نے معمولی بنیادوں پر بیوہ کو رقم دینے سے انکار کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے پالیسی دیتے وقت بیماری کی چھان بین کرنے کی ذمے داری انشورنس کمپنی پر لاگو ہوتی ہے، انشورنس کمپنی تصفیے کی تاریخ تک منافع کے ساتھ بیوہ کو رقم کی ادائیگی کرے۔