انگلینڈ نےدورہ پاکستان ملتوی کردیا

147

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا جنوری میں شیڈول دورہ پاکستان ملتوی کر دیا گیا۔

انگلش میڈیا کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ ملتوی کرنے کے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈکو آگاہ کر دیا ہے اور دونوں بورڈز نے دورے کے التوا پر اتفاق کیا ہے۔

انگلینڈنے دورہ ملتوی ہونے کی وجوہات میں اہم کھلاڑیوں کی عدم دستیابی اور اخراجات کو بتایا ہے۔ای سی بی کا کہنا ہے کہ جنوری میں کئی اہم کھلاڑی انگلش ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انگلش بورڈ نے اگلےسال ستمبرمیں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔انگلش ٹیم کو 3 ٹی 20 میچز کھیلنے جنوری میں پاکستان آنا تھا اور اس کے لیے دونوں بورڈز نے باہمی مشاورت سے تمام فیصلے کیے تھے۔

کورونا کے مشکل حالات کے باوجود پاکستانی ٹیم انگلینڈ بھیجنے پر انگلش بورڈ نے نہ صرف گرین شرٹس کا شکریہ ادا کیا تھا بلکہ جنوری میں  دورہ پاکستان کو حتمی شکل بھی دی تھی۔