مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں مفت وائی فائی

164

سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سمیت ہزاروں مقامات پر فری وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عوام کی سہولت کے لیے عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کے تحت مملکت کے 60 ہزار مقامات پر فری وائی فائی کی سروس فراہم کی جائے گی۔

یہ منصوبہ سی آئی ٹی سی کی جانب سے فری وائی فائی سروس کی مہم کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ منصوبے میں مسجد الحرام اور مسجدنبوی ﷺ بھی شامل ہے۔

مملکت بھر کے اسپتالوں، مالز، بس اسٹاپس اور دیگر عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے اس منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے ساتھ مل کر منصوبے کو مکمل کیا جائے گا۔فی الحال منصوبے کی تکمیل اور لاگت کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔