ٹرمپ کے رکاؤٹ بننے سے کورونا اموات میں اضافہ ہوگا،جوبائیڈن

183

نو منتخب صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور ری پبلکن پارٹی اختیارات کی منتقلی میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق  نو منتخب صدر جوبائیڈن نے اختیارات کی منتقلی میں رکاؤٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختیارات کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو کوروناسے زیادہ اموات ہو سکتی ہیں،جتنی جلدی اختیارات ملیں گے اتنی جلد کورونا ویکسین پر کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اختیارات کی منتقلی سے انکار ملک کو کمزور کرنے سےز یادہ پریشان کن ہے۔

ڈونلڈٹرمپ نے تاحال صدارتی انتخابات میں شکست قبول نہیں کی اور انہوں نے گزشتہ روز بھی ٹوئٹ پر اعلان کیا تھا کہ ‘میں الیکشن جیت چکا ہوں’۔ الیکٹورل ووٹ میں  جوبائیڈن کی واضح سبقت کے باوجود ٹرمپ نے فی الحال وائٹ ہاؤس نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں مدت پوری ہونے تک امور انجام دیں گے اور تمام تر اختیارات کے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

نیو یارک ٹائمز اور دیگر امریکی میڈیا  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدارتی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ قبل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے کا سوچ رہے تھے ۔

ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے آپشن پر غور کرتے رہے تاہم مشیران کی مشاورت کے بعد انہوں نے انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ ترک کردیا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کی رپورٹ کے بعد ٹرمپ ایران پر حملے کے آپشنز پر غور کیا تھا۔ٹرمپ کو مشیروں نے ایران  کے ساتھ براہ راست تصادم نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایسا کرنا امریکا کو ایران کے ساتھ براہ راست سرحدی جنگ میں الجھا سکتا ہے۔

مشیروں کے مشورے کے بعد ٹرمپ نے ایران پر حملے کا ارادہ ترک کیا۔ٹرمپ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب وہ صدارتی مدت ختم ہونے کے قریب ہیں اور دو ماہ بعد وہ اس منصب سے الگ ہونے والے ہیں۔