ہاتھ سے بنائی گئی دنیا کی سب سے بڑی تصویر تیار

156

ایک اطالوی شخص اپنے ہاتھوں سے دنیا کی سب سے بڑی تصویر تیار کرلی ہے جو سیٹلائٹ سے بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

فرانسسکو کیپورول نامی مصور نے 6،118.96 مربع فٹ تصیور بنا کے گینز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام شامل کرلیا ہے۔ فرانسسکو کو تصویر بنانے میں پانچ دن لگے ہیں۔

ژیومی اٹلی کے آن لائن پلیٹ فارم ڈوڈل ڈریم ڈاٹ ایٹ پر جمع کردہ ایک ڈرائنگ سے مصور متاثر ہوئے تھے۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں فرانسسکو کو زیومی اٹلیہ نے اسپانسر کیا ہے۔

آرٹ شیئرنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ڈرائنگ میں اشیاء کے خاکے ، ترتیب اور تصوراتی کرداروں کے خاکے شامل تھے۔ آرٹ ورک کو الٹومونٹے شہر میں نیلام کیا جائے گا جس کا مقصد کمیونٹی پروگراموں کے لئے رقم جمع کرنا ہوگا۔