بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے کہا ہے کہ ہم بہت جلد اسمبلی میں ایک بِل پیش کرنے والے ہیں جس کے تحت غیر مسلم خاتون کر مسلمان کرنے شادی کرنے پر 5 سال کی سزائے قید بامشقت ہوگی۔
بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر داخلہ ناروتم مشرا نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت جلد ہی “لَو جہاد” کے خلاف ایک قانون متعارف کرنے والی ہے جس میں غیر مسلم خاتون کو مسلمان کرکے شادہ کرنے پر 5 سال کی ناقابلِ ضمانت سزائے قید ہوگی۔
انہوں نے کہا ہم آزادئِ مذہب بل 2020 کو قانون ساز اسمبلی میں پیش کریں گے۔ بل میں مذکورہ بالا فعل کا ارتکاب کرنے والے کیلئے 5 سال کی سزائے قید بامشقت اور جرم کو ناقابلِ ضمانت قرار دیے جانے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ “لَو جہاد” (love jahad) اصل میں ہندوتوا تنظیموں کی اختراع ہے جس کا مطلب کسی مسلمان مرد کا کسی غیر مسلم خاتون کو مسلمان کرکے شادی کرنا ہے۔