بھارتی ریاست اُترپردیش میں میاں بیوی نے اولاد کے حصول کیلئے کالے جادو کا سہارا لیا اور ایک مقامی عامل سے ملاقات کی جس میں عامل نے اُنہیں کسی نابالغ کے پھیپڑے لانے کو کہا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوڑے کی شادی 1999 میں ہوئی تھی تاہم وہ ابھی تک اولاد سے محروم تھا۔ اولاد کیلئے عامل کی بات پر عمل کرتے ہوئے پرشورام نامی شوہر نے ایک 6 سالہ بچی کو قتل کیا اور اُس کے پھیپڑے نکال لیے تاہم مقامی پولیس نے پرشورام اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
اے ایس پی کے مطابق پرشورام نے ابتدائی طور پر پولیس کو دھوکہ دینے کی کوشش کی لیکن سخت تفتیش کے دوران اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے عہدیداروں کو ملزمان کیخلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں کو مقتول کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔