بھارتی ریاست راجستھان میں 14 سالہ بچے نے اپنے دوست کو صرف اس بات پر جان سے ماردیا کہ وہ اُسے پبجی گیم کھیلنے کیلئے اپنا فون نہیں دے رہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گیم کھیلنے کے لئے اپنا موبائل فون دینے سے انکار کرنے پر 14 سالہ بچے نے اپنے 17 سال دوست حامد کو ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ راجستھان کے ضلع راجسمند کے جیٹ پورہ علاقے میں پیش آیا۔
جب حامد نے دوست کو اپنا موبائل فون دینے سے انکار کیا تو بچے نے ایک بڑے پتھر سے حامد کا سر پھاڑدیا جس سے حامد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے راجسمند کی ایک قریبی پہاڑی سے حامد کی لاش کو برآمد کیا۔