کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار،امریکی کمپنی نے بڑا دعویٰ  کردیا

179

کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار،امریکی کمپنی نے بڑا دعویٰ  کردیا

دنیا بھر میں  کرونا کی وباء کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ثابت ہورہی، یورپ اور ایشیائی ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں.دنیا بھر کے طبی ماہرین اور سائنسدان ان دنوں کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے میں مصروف ہیں،غالب امکان ہے کے اگلے سال تک ویکسین تیار کر لی جائے گی.

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک امریکی دوا ساز کمپنی فائزربائیو ٹیک نے یہ دعوی کیا ہے کہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرلی ہے. ویکسین کا تجربہ ۳۰ ہزرا امریکی شہریوں پر کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت رہا ہے اور۹۵ فیصد لوگ اس کے ذریعے صحتیاب ہوئے .یہ تجربہ انتہائی کامیاب ثابت ہواہے.

 قوتِ مدافعت  کو بڑھانے کے لئے  دنیا بھر میں  بہت سی ادویات تیار کی جارہی ہیں اورتجربات بھی کے جارہے ہیں، البتہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ ویکسین عمر رسیدہ افرادکی قوتِ مدافعت کو بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہوگی