سہون ،این ٹی ایس پاس امیدواروں کا آفرلیٹرنہ ملنے کیخلاف احتجاج

17

سہون (نمائندہ جسارت ) سندھ یونیورسٹی NTS پرائمری اسکول ٹیچر ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدوارں کا آفر آرڈر نہ ملنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین نے ایجوکیشن کے افسروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق سہون تعلقہ کے پرائمری ٹیسٹ پاس کرنے والے امیدواروں شہمیر خان اوٹھو ،ارشاد علی بھٹی، وقار علی ملاح اور صدیق بھٹو نے پریس کلب پہنچ کر محکمہ تعلیم سندھ کے عملداروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سال 2009ء میں سندھ یونیورسٹی کی نگرانی میں سال 2012ء میں این ٹی ایس ٹیسٹ لیا گیا تھا جو کہ ہم نے پاس بھی کیا، پرائمری ٹیچر کی ٹیم نے ٹیسٹ پاس بھی کیا ہے لیکن اس وقت ایجوکیشن کے عملداروں کا کہنا تھا کہ یونین کونسلز میں اسامیاں خالی نہیں ہے اس لیے آپ کو آفر آرڈر نہیں ملیں گے لیکن کچھ ہی ماہ کے بعد اپنے رشتے داروں اور سفارشی بھرتی کر کے ہمارے ساتھ نا انصافی کی ہے جبکہ ہم میرٹ پر پاس ہوئے ہیں تو ہمیں یہ حق کیوں نہیں دیا جاتا۔ اس وقت سہون میں 150 سے زائد پرائمری استاد کی اسامیاں خالی ہیں۔ ہم وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی اور سیکرٹری تعلیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خالی اسامیوں پر جو این ٹی ایس میں پاس امیدوار ہیں ان کو آفر آرڈر دیے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔