فیصل آباد ،چوراہوں پر کھلے ہوئے مین ہولز حادثات کا باعث بن رہے ہیں

52

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمر فاروق گجر، جنرل سیکرٹری راشدمحمو،نائب صدور فاروق احمد، برادر محمدنوید،آصف عطا، چودھری فاروق باجوہ،سلم انصاری ،اسامہ نذیر اورفاروق احمدنے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ شہرکی اہم سٹرکوں اور چوراہوں پر بنے مین ہولز سے غائب ڈھکن کے باعث کھلے مین ہولز شہریوںمیں موت بانٹنے کاسبب بن رہے ہیں۔شہر کی اہم ستیانہ روڈ،جڑانوالہ روڈ،جھنگ روڈ،شیخوپور روڈ،ملت چوک اور دیگرمرکزی سٹرکوںسے اکثریتی مین ہولز کے ڈھکن غائب ہیں جس سے حادثات بڑھتے جارہے ہیں ۔چودھری عمرفاروق گجرنے کہاکہ بیشتر مقامات پر تو سٹرک کے عین بیچ مین ہول سے ڈھکن غائب ہیں جس سے اہم سڑکوں پر ٹریفک کے مسائل پیداہورہے ہیں،گاڑیوں کی قطاریں لگنا معمول بن گیا ہے ۔شہریوںکو منٹوںکاسفرگھنٹوںمیں کرنا پڑ رہاہے۔جبکہ کھلے مین ہولز کی وجہ سے شہری ٹریفک حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھلے میں ہولز پی ٹی سی ایل واساکے ہیں لیکن دونوں محکمے ذمے داری لینے کو تیار نہیں۔جنرل سیکرٹری راشدمحمودنے کہاکہ سٹرکوںسے ڈھکن چوری کرنا معمول ہے،جبکہ کئی بار متعلقہ عملہ کام کے بعد ڈھکن رکھ کر نہیں جاتا،جس سے کئی کئی روز ڈھکن غائب رہتے ہیں،جبکہ چوری شدہ ڈھکنوںکی روک تھام کا بھی کوئی تدارک نہیں کیاجارہاہے،فیصل آباد کے شہریوںنے بارہادفعہ ہیلپ لائن نمبروںپر فون کیے لیکن کوئی کان دھرنے کو تیار نہیں،انہوںنے کہاکہ مین ہولز سے ڈھکن غائب ہونادیرینہ مسئلہ ہے کئی بار ڈھکن چوری ہونے کی ویڈیو بھی سامنے آئی لیکن ملزمان کو نہ پکڑاگیا۔انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکموںکو ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں،جے آئی یوتھ کے رہنمائوںنے حکام سے مطالبہ کیاکہ فوری طور پر مین ہولز پر ڈھکن رکھوائیں تاکہ شہریوںکی مشکلات ختم ہوں، حادثات اور دیگر مسائل سے چھٹکار مل سکے۔