اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آصف خاصخیلی کا مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ

18

جھڈو (نمائندہ جسارت) اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آصف خاصخیلی کا شہر کے مختلف علاقوں میں قائم مارکیٹوں اور بازاروں کا دورہ، پرائس کنٹرول کے حوالے سے دکانوں پر جا کر مختلف اشیاء خورونوش کے نرخ چیک کیے اور کورونا وائرس کی جاری دوسری لہر کی صورتحال کے پیش نظر کاروباری مراکز اور عوامی مقامات پر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جھڈو آصف علی خاصخیلی نے عام شہریوں اور دکانداروں کو لازمی طور پر ماسک پہننے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد عمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس دوارن اسسٹنٹ کمشنر جھڈو نے ایس او پیز کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں پر اشیاء خورونوش فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں پر ہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے۔