ٹھٹھہ، پولیس کارروائی میں دو روپوش ملزمان گرفتار، پستول اور کلہاڑی برآمد

25

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ایس ایچ او و انسپکٹر گھارو تھانہ غلام علی لاکھو نے مع اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر گھارو کے قریب آری کیمپ میں چھپے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے گھیرا تنگ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بہترین حکمت عملی سے کامیاب کارروائی کرکے دو ملزمان محمد علی اور اللہ ڈنو کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک پستول اور ایک کلہاڑی برآمد کرلی، دونوں ملزمان کیخلاف گھارو تھانے میں دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔