سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کئی خوبیوں کے مالک تھے

36

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امیرجماعت اسلامی ضلع سانگھڑ محمد رفیق منصوری، ضلعی چیئرمین سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی عبدالعزیز غوری ایڈووکیٹ، نائب امرا مشتاق احمد عادل، محمد طفیل راجپوت، ظہیر الدین جتوئی، قیم عبدالغفور انصاری، ٹنڈوآدم کے امیر عبدالستار انصاری، جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر ڈاکٹر سہیل ہنجرہ، اسلامی جمعیت طلبہ ضلع سانگھڑ کے ناظم حماد اللہ مجاہد، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید، جنرل سیکرٹری پروفیسر احمد بلال غوری نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد شیخ شوکت علی مرحوم کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رہنماؤں نے کہا کے شیخ شوکت علی صاحب کئی خوبیوں کے مالک انسان تھے ان کے انتقال سے جماعت اسلامی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے ہم اس غم کی میں جماعت اسلامی کے تمام کارکنان اور مرحوم کے صاحبزادے جمشید علی شیخ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں جبکہ ان رہنماؤں نے سابق ایم پی اے و صوبائی رہنما جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی کے بہنوئی کے انتقال پر بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلیے صبر و جمیل کی دعا کی ہے۔