ٹھٹھہ، رشتے کے تنازع پر میر محمد مچھیری پر قاتلانہ حملہ

45

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) جھمپیر کے ایک شخص کو قتل کرنے کی کوشش، مقامی لوگوں نے مذکورہ شخص کو قتل ہونے سے بچا لیا، حملہ آوروں کی فرار ہونے کی کوشش، پولیس کی بروقت کارروائی، 2 حملہ آور گرفتار۔ جھمپیر کے نزدیک کینجھر کنارے گھنڈری میان کے گاؤں حامد منچھیری کے رہائشی میر محمد منچھیری پر گائوں سے شہر جاتے ہوئے چار حملہ آوروں نے قاتلانہ حملہ کرکے قتل کرنے کی کوشش کی مگر وہاں موجود مقامی لوگوں کی مزاحمت پر حملہ آور فرار ہونے لگے جس کی اطلاع جھمپیر پولیس کو دی گئی۔ جھمپیر پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا، جس میں سے دو حملہ آور لال محمد منچھری اور قمر الدین منچھیری کو پولیس نے پکڑ لیا جوکہ ببک سہون ضلع دادو کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ حملہ کرنے کا مقصد رشتے کا تنازع بتایا جاتا ہے۔ جھمپیر پولیس نے میر محمد کی درخواست پر ببک سہون ضلع دادو کے چار افراد لال محمد منچھری، قمر الدین منچھیری، سکندر اور عثمان منچھیری کیخلاف قاتلانہ حملہ کرنے کا کیس داخل کرادیا گیا۔ جھمپیر پولیس کی جانب سے فرار حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔