سکھر، تیز رفتار کوچ موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی، دو افراد جاں بحق،ایک زخمی

58

سکھر (نمائندہ جسارت)کراچی سے شکارپور جانیوالی تیز رفتار کوچ سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار پولیس اہلکار غلام حیدر عرف یاسین کھوسہ، سکنہ گوٹھ علی خان کھوسہ، منظور سولنگی سکنہ شکارپور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ غلام حیدر کھوسہ کا جوانسالہ بیٹا ریحان کھوسو شدید زخمی ہوگیا۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کوچ کا بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے کوچ اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔