شفیع محمد بھٹی تنظیم اساتذہ ضلع نوشہرو فیروز کے صدر اور عبیداللہ سولنگی سیکرٹری منتخب

65

نوشہرو فیروز(پ ر)سال2020-21ء کیلیے ارکان کی کثرت رائے سے شفیع محمد بھٹی ضلع نوشہرو فیروز کے صدر اور عبیداللہ سولنگی سیکرٹری منتخب ہوگئے ،ارکان نے ووٹ کے ذریعے آصف احمد آگرو کو نائب صدر،عبداللہ مینلو کو جوائنٹ سیکرٹری، محمد ہاشم لاشاری کو سیکرٹری نشرواشاعت،اشفاق احمد آگرو کو سیکرٹری مالیات اور روشن علی مگریو کو ناظم شعبہ تعلیم متاثرین منتخب کرلیا۔جبکہ شفیع محمد بھٹی اور عبیداللہ سولنگی صوبائی انتظامیہ کے رکن ہوں گے، بعد ازاں ناظم انتخاب نثار احمد آگرو نے نو منتخب .عہدیداران سے حلف لیا۔