ڈائیلاسزسینٹر کو جلد از جلد فعال بنایا  جائے گا، ڈی سی کشمور منور علی مٹھیانی

51

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر آفس میں کشمور ضلع میں قائم ڈائیلاسز سینٹر کندھکوٹ کو فعال بنانے کے حوالے سے اجلاس بلایا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او ،شہری اتحاد نمائندگان اور معزز شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہری اتحاد کے نمائندگان نے صحت کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا کہ ضلع میں قائم ڈائیلاسز سینٹر کو بحال کرکے کشمور ضلع کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے اس پر ڈپٹی کمشنر نے یقین دلایا کہ ڈائیلاسز سینٹر کندھکوٹ کو جلد از جلد فعال بنایا جائے گا، ہم کوشاں ہیں کے ضلع کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایا جائے۔