کراچی میں سائبیرین  ہواؤں کا راج، سردی بڑھ گئی

59

کراچی(نمائندہ جسارت) شہر قائد میں بھی سائبیریا کی ہوائیں چلنے لگیں، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سردی کی جزوی لہر ہے جوآئندہ ہفتے تک برقرار رہے گی اور کم سے کم
درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں ملک کے بالائی و شمالی علاقوں میں یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے وہیں کراچی میں مغربی سسٹم کی وجہ سے سائبیرین ہوائوں کا راج ہے، سرد ہوائیں چلنے سے کراچی میں موسم قدرے سرد اور خنکی میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت9 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔