نیب کے7سرکاری گوداموںپر چھاپے،ریکارڈ تحویل میں لے لیا

59

نوابشاہ( نمائندہ جسارت)نیب حکام کے مجسٹریٹ کے ہمراہ محکمہ خوراک کے 7 گوداموں پر چھاپے،ریکارڈ تحویل میں لے کر اسٹاک کی جانچ پڑتال جاری۔ تفصیلات کے مطابق گندم اسٹاک میں خوردبرد کی اطلاع پر نیب نے ہاؤس ٹائپ، بنس گودام، مجید کیریو
سکرنڈ۔،گابا ڈاہری، گرین بیچ،دولت پور اور علی آبادگودام پر چھاپے مارکر دفتری ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ خوراک نے سیزن 2019-20ء میں 12 لاکھ 50 ہزار گندم کی خریداری کا ہدف رکھا تھا۔ محکمہ خوراک شہید بینظیر آباد نے 9 لاکھ 80 ہزار گندم کی خریداری کی تھی ریکارڈ کے مطابق اسٹاک کردہ گندم کی 5لاکھ بوریوںکی کراچی میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔نیب حکام نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی انکار کردیا۔ ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کا ہائوس ٹائپ گودام پر جانچ پڑتال کا عمل آخری اطلاع تک جاری تھا۔