جامشورو،کباڑی کی دکان پر چھاپا،مسروقہ سامان برآمد

65

جامشورو)نمائندہ جسارت)جامشورو میں بڑھتی ہوئی بے امنی پرعوامی دباؤ اورSSP جامشورو کی سخت ہدایات پر SHO جامشورو حرکت میں آگئے۔کباڑی اور دیگر مقامات پر چھا پے، لاکھوں روپے مالیت کا چوری شدہ سامان برآمد کرنیکا دعویٰ۔تفصیلات کے
مطابق جامشورو میں گذشتہ عرصے سے بڑھتی ہوئی بے امنی پر سماجی تنظیموں اور شہریوں کی جانب سے مسلسل احتجاج،مظاہروں کے عوامی دباؤپرSSPجامشوروانور کیتھران کی سخت ہدایات پر SHO جامشورو آدم ابڑو حرکت میں آگئے۔اُنکی قیادت میںپولیس نے چوری میں ملوث ایک چور کو پکڑ کر اُسکی نشاندہی پر گوٹھ لاکھو فقیر سینڈوز کمپنی کے قریب ایک کباڑی کی دوکان پر چھاپا مارکرایکCDموٹر سائیکل،14عدد پنکھے، ایک عدد سولر پلیٹ،2عدد جنریٹر،2عددوزن کرنے والی مشینیں،53عدLPGسلنڈرز،1عددCNGسلنڈر، واٹر موٹرمشین،1سلائی مشین،2عدداسٹیبلائزرز،5الیکٹرک ہیٹر مشینیں،3عددبیٹریاں شامل ہیں برآمد کرلیں۔ مسروقہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ SHO جامشورو آدم ابڑوکے مطابق چوری شدہ سامان اصلی مالکان کو نشاندہی کے بعد واپس کیا جارہا ہے جبکہ گرفتار چور اور کباڑی سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔