بھارتی طیارے کی کراچی ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

52

کراچی(نمائندہ جسارت) بھارت کی نجی ائرلائن کے طیارے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ائرلائن کا طیارہ ریاض سے نئی دہلی جارہا تھا کہ طیارے میں سوار مسافر کو اچانک دل کا دورہ پڑا اور طیارے نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دل کا دورہ پڑنے والے مسافر کا نام محمد نوشاد تھا اور ڈاکٹر نے مسافر کے معائنے کے بعد موت کی تصدیق کردی ہے۔ذرائع
کا کہنا ہے کہ مسافر کی میت ضابطے کی کارروائی کے بعد بھارت بھیجی جائیگی۔