کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 5 ویں ایڈیشن کے فائنل میچ میں پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے صحافیوں کے مطالبے پر ان کے لیے ڈنر بوفے اہتمام کیا جس کو سرایا گیا۔ واضع رہے تیسرے میچ میں صحافیوں سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے مین گیٹ پر مامور سیکورٹی اہلکاروں نے گھر سے لایا ہوا کھانا ضبط کرلیا تھا جس پر صحافیوں نے احتجاج کیا۔ جسارت پر خبر شائع ہونے کے بعد پی سی بی نے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس ایل کی کوریج کرنے والے صحافیوں کو ریفریشمنٹ کے ساتھ ساتھ بوفے ڈنر کا بھی انتظام کریں جس پر گزشتہ شب صحافیوں کی تواضع میں ڈنر شاملِ تھا۔