پی ایس ایل، نماز کے اوقات میں گانے بجانے کا سلسلہ جاری

65

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کا نمازوں کے اوقات میں گانے بجانے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ فاء￿ نل میں بھی مغرب اور عشاء کی نماز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں قائم مسجد میں باجماعت ادا کی جارہی تھی اور تیز اواز میں میوزک اور گانے بجتے رہے حتی کہ گیٹ پر مسجد کے ساتھ پارکنگ ایریا میں بھی پولیس بینڈ بجانے کا شوق جاری رکھا جس پر نمازیوں نے انتہائی افسوس کا اظہارِ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس پر سوچنا چاہیے کہ مغرب کو خوش کرنے کے لیے مسلمان ملک میں ایسا نہیں ہوتا چاہیے۔ واضع رہے کہ ملتان سلطانز کے میچ میں شاہد آفریدی نے بھی اسٹیڈیم میں مغرب کی ازان کے دوران ہاتھ اٹھا کر سخت احتجاج کیا تھا۔