صحت مند معاشرے کیلیے صحت فٹنس ہے،جمیل اختر

76

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینظیر ا سپورٹس کمپلیکس میں ملازمین و افسران کے لئے صحت افزا سہولیات مہیا کرنے کے لئے ئرایڈمرل آصف حمید جمنازیم کا افتتاح گزشتہ روز چیرمین کے پی ٹی رئر ایڈمرل (ر) جمیل اختر نے کے پی ٹی کے اعلی افسران کی موجودگی میں کیا۔اس موقع پر چیرمین کے پی ٹی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ر ئر ایڈمرل آصف حمید کھیلوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتے تھے اور انہوں نے ہاکی اور ا سکواش جیسے کھیل میں بھی نام پیدا کیا جو بعدازاں کولسٹرول کی وجہ سے چھوٹ گیا تھا۔ان کا بڑھتاہوا وزن اور کولسٹرول کا اثر انکے گھٹنوں پر ہوا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آصف حمید ہی کی کاوشوں کی بدولت کے پی ٹی انٹر ڈویڑنل ا سپورٹس فیسٹیول منعقد کراتا رہا ہے جس میں کے پی ٹی کے افسران و ملازمین نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ لیکن کرونا کے باعث اس فیسٹیول کا انعقاد نہ ہو سکا ۔ انہوں نے فٹنس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمنازیم سے مستفید ہوکر فٹنس کے مسائل بھی حل ہوں گے اور اس سے خواتین کو بھی مستفید ہونا چاہئے بلکہ 15 سال زائد عمروں کے بچے بھی اس سے اسفادہ حاصل کریں۔آخر میں مہمان خصوصی کو مینجر اسپورٹس لیفٹنٹ کرنل سید بصیر عالم (ر) نے شیلڈ پیش کی۔