شکست تسلیم کرنے کیلیے بھی ظرف کی ضرورت ہوتی ہے ،فردوس عاشق

47

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے، اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی اعلیٰ ظرف کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اپوزیشن کے پاس نہیں ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ شکست تسلیم کرنے کے لیے بھی ظرف کی ضرورت ہے بدترین شکست کے بعد اپوزیشن مانے یا نہ مانے، گلگت بلتستان کے عوام نے فیصلہ عمران خان کے حق میں سنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ راج کماری اور بلاول تاریخی شکست پر ماتم کناں ہیں، کوئی ان کو سمجھائے کہ صرف وہی الیکشن شفاف نہیں ہوتا جس میں آپ جیتیں۔ اب حوصلہ کرو اور ووٹ کو عزت دو۔